Ghazal , غزل
اپنی پسند چھوڑ دی، اسکی خرید لی
ورثے کا کھیت بیچ کے کوٹھی خرید لی
اک عمر اپنے بیٹوں کو انگلی تھمائی پھر
بوڑھے نے اک دکان سے لاٹھی خرید لی
ویسے تو نرخ کم ہی تھے گندم کے اس برس
آئی تھی تیرے گاؤں سے، مہنگی خرید لی
ہم دوستوں کے پیار میں ہم رنگ ہیں لباس
اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ وردی خرید لی
تصویر اپنی خود ہی مصور کو بھاگئی
خود گیلری میں پیش کی، خود ہی خرید لی
اے ہجر زاد تم کو بھی ہے آرزوئے وصل
اے دشت زاد تم نے بھی کشتی خرید لی
دراصل مسئلہ تو ہے چلنا گھڑی کے ساتھ
اس سے غرض نہیں ہے کہ کیسی خرید لی
ورثے کا کھیت بیچ کے کوٹھی خرید لی
اک عمر اپنے بیٹوں کو انگلی تھمائی پھر
بوڑھے نے اک دکان سے لاٹھی خرید لی
ویسے تو نرخ کم ہی تھے گندم کے اس برس
آئی تھی تیرے گاؤں سے، مہنگی خرید لی
ہم دوستوں کے پیار میں ہم رنگ ہیں لباس
اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ وردی خرید لی
تصویر اپنی خود ہی مصور کو بھاگئی
خود گیلری میں پیش کی، خود ہی خرید لی
اے ہجر زاد تم کو بھی ہے آرزوئے وصل
اے دشت زاد تم نے بھی کشتی خرید لی
دراصل مسئلہ تو ہے چلنا گھڑی کے ساتھ
اس سے غرض نہیں ہے کہ کیسی خرید لی
شاعر :پارس بخاری
Post a Comment