غسل کا طریقہ

 بِسمِ اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيم ۔ 

شُروع اَللہ کے پاک نام سے جو بڑا مہر بان نہايت رحم والا ہے.

حدیث شریف کا مفہوم

جاری ہے۔۔۔۔

جنازے کا احترام

جنازے کا احترام

 مفہوم حدیث شریف!


حضرت جابر بن عبد اللہ  ؓ سے روایت ہے، کے ہمارے سامنے سے ایک جنازہ گزرا تو نبی کریم ﷺ کھڑے ہوئے اور ہم بھی کھڑے ہو گئے۔پھر ہم نے کہا کہ یا رسول اللہ  ! یہ تو یہودی کا جنازہ تھا۔آپ ﷺ فرمایا: جب تم لوگ جنازہ دیکھو تو کھڑے ہو جایا کرو ۔‘‘

 

 

بخدا عالم اسلام نے کبھی اتنا بڑا جنازہ نہیں دیکھا ہوگا 😭
یہ میرے بابا جان امیرالمجاھدین شیخ الحدیث والتفسیر حافظ و علامہ خادم حسین رضوی فنافی الرسول اللّٰہﷺ
کا جنازہ ہے 😭😭
لبیک لبیک لبیک یا رسول اللّٰہﷺ
تاجدار ختم نبوتﷺ زندہ آباد

 


اسلام کے علاوہ کسی دین کی قسم اٹھانا کیسا؟

 مفہوم حدیث شریف!

حضرت ثابت بن ضحاک  ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جو شخص اسلام کے سوا کسی اور دین پر ہونےکی جھوٹی قسم کھائے تو ویسا ہی ہو جائے گا جیسا کہ اس نے اپنے لئے کہا ہے۔ اور جو شخص اپنے آپ کو دھار دار چیز سے ذبح کرلے اسے جہنم  میں اسی ہتھیار سے عذاب ہوتا رہے گا ۔‘‘


 

اہلِ مدینہ سے محبت

 مفہوم حدیث شریف!


حضرت سعد ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا : میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا نے :’’ جو شخص اہل مدینہ سے فریب و دغا کرے گا وہ اس طرح گھل جائے گا جس طرح نمک پانی میں گھل جاتا ہے ۔‘‘

 


صبح کی نماز نہ پڑھنے والا


 مفہوم حدیث شریف!


حضرت عبد اللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا : نبی کریم ﷺ کے سامنے ایک شخص کا تذکرہ ہوا جو صبح تک سویا رہا اور نماز کے لیے بھی نہیں اٹھا- آپﷺ  نے فرمایا :’’ شیطان نے اس کے کان میں پیشاب کر دیا ہے ۔‘‘



دجال کا رعب مدینے میں نہیں ہوگا

 مفہوم حدیث شریف


حضرت ابو بکرہؓ سے روایت ہے، وہ نبی کریم ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ مدینہ طیبہ میں دجال کا رعب و خوف داخل نہیں ہو گا - اس وقت مدینہ طیبہ کے سات دروازے ہوں گے - ہر دروازے پر دو فرشتے پہرہ دیں گے ۔‘‘


Sahih Al Bukhari.
Hadees # 1879.